۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطینی نوجوان

حوزہ/ "بنجمن نیتن یاہو" کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے کام کے آغاز کے صرف چھ گزرے ہیں، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی افواج نے آج (منگل) صبح بیت المقدس کے قریب "الدھیشہ" کیمپ میں داخل ہونے کے بعد 16 سالہ فلسطینی نوجوان "آدم عیاد" کو شہید کر دیا۔

"Arab48" نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے الدھیشہ کیمپ میں داخل ہو کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تصادم ہوا۔ اس جھڑپ کے دوران 16 سالہ فلسطینی نوجوان آدم عیاد صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی میڈیا نے عیاد کی شہادت کے چند گھنٹے بعد خبر دی۔

اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ فلسطینی نوجوان اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج صبح الدحیشیہ کیمپ سے "عنان سرابتہ" کو گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وفا) نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے ایک کا نام "محمد سامر حسن حوشیه" (21 سال) تھا، جو الیامون کے علاقے کا رہنے والا تھا اور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ "محمد احمد عابد" (17 سال) ایک اور فلسطینی شہید اور کفر دان کا رہائشی تھا، پیٹ اور ران میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

ان تینوں فلسطینیوں کو نئے سال کے آغاز میں اور بنجمن نیتن یاہو کے صیہونی حکومت کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے صرف چھ دن بعد شہید کیا گیا۔ صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کے ایک دن بعد گذشتہ جمعے کو نابلس شہر پر صیہونی افواج نے حملہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .